Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ  ۖ‏ ﴿77﴾
اور اس کی اولاد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی ۔
و جعلنا ذريته هم البقين
And We made his descendants those remaining [on the earth]
Aur uss ki aulad ko hum ney baqi rehney wali bana di.
اور ہم نے ان کی نسل ہی کو باقی رکھا ۔
اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی ( ف۷۸ )
اور اس کی نسل کو باقی رکھا 42 ،
اور ہم نے فقط اُن ہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :42 اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ جو لوگ حضرت نوح کی مخالفت کر رہے تھے ان کی نسل دنیا سے ناپید کر دی گئی اور حضرت نوح علیہ السلام ہی کی نسل باقی رکھی گئی اور آگے صرف حضرت نوح علیہ السلام ہی کی اولاد سے دنیا آباد کی گئی ۔ عام طور پر مفسرین نے اسی دوسرے معنی کو اختیار کیا ہے ، مگر قرآن مجید کے الفاظ اس معنی میں صریح نہیں ہیں اور حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔