Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿87﴾
تو یہ ( بتلاؤ کہ ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟
فما ظنكم برب العلمين
Then what is your thought about the Lord of the worlds?"
To yeh ( batlao kay ) tum ney rab-ul-aalameen ko kiya samjh rakha hai?
تو پھر جو ذات سارے جہانوں کو پالنے والی ہے ، اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟
تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر ( ف۸۵ )
آخر اللہ رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے 46 ؟
بھلا تمام جہانوں کے رب کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :46 یعنی اللہ تعالیٰ کو آخر تم نے کیا سمجھ رکھا ہے ۔ کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ یہ لکڑی پتھر کے معبود اس کے ہم جنس ہو سکتے ہیں ؟ یا اس کی صفات اور اس کے اختیارات میں شریک ہو سکتے ہیں ؟ اور کیا تم اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کہ اس کے ساتھ اتنی بڑی گستاخی کر کے تم اس کی پکڑ سے بچے رہ جاؤ گے ؟