Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ‏ ﴿94﴾
وہ ( بت پرست ) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے ۔
فاقبلوا اليه يزفون
Then the people came toward him, hastening.
Woh ( butt parast ) doray bhagay aap ki taraf mutawajja huyey.
اس پر ان کی قوم کے لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے ۔
تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے ( ف۹۲ )
۔ ( واپس آ کر ) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے 52 ۔
پھر لوگ ( میلے سے واپسی پر ) دوڑتے ہوئے ان کی طرف آئے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :52 یہاں قصہ مختصر کر کے بیان کیا گیا ہے ۔ سورہ انبیا میں اس کی جو تفصیل دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جب انہوں نے آ کر اپنے مندر میں دیکھا کہ سارے بت ٹوٹے پڑے ہیں تو پوچھ گچھ شروع کی ۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ ابراہیم نامی ایک نوجوان بت پرستی کے خلاف ایسی باتیں کرتا رہا ہے ۔ اس پر مجمع نے کہا کہ پکڑ لاؤ اسے ۔ چنانچہ ایک گروہ دوڑتا ہوا ان کے پاس پہنچا ، اور انہیں مجمع کے سامنے لے آیا ۔