Surah

Information

Surah ID #37
Total Verses 182 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #56
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 37: As-Saffat Ayat #107
وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿107﴾
And We ransomed him with a great sacrifice,
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا ۔

More translations & tafseer

و فدينه بذبح عظيم
And We ransomed him with a great sacrifice,
Aur hum ney aik bara zabeeha iss kay fidyey mein dey diya.
اور ہم نے ایک عظیم ذبیحہ کا فدیہ دے کر اس بچے کو بچا لیا ۔ ( ٢٢ )
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا ( ف۱۰۲ )
اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا 66 ۔
0اور ہم نے ایک بہت بڑی قربانی کے ساتھ اِس کا فدیہ کر دیا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :66 بڑی قربانی سے مراد ، جیسا کہ بائیبل اور اسلامی روایات میں بیان ہوا ہے ، ایک مینڈھا ہے جو اس وقت اللہ تعالیٰ کے فرشتے نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سامنے پیش کیا ، تاکہ بیٹے کے بدلے اس کو ذبح کر دیں ۔ اسے بڑی قربانی کے لفظ سے اس لیے تعبیر کیا گیا کہ وہ ابراہیم علیہ السلام جیسے وفادار بندے کے لیے فرزند ابراہیم علیہ السلام جیسے صابر و جاں نثار لڑکے کا فدیہ تھا ، اور اسے اللہ تعالیٰ نے ایک بے نظیر قربانی کی نیت پوری کرنے کا وسیلہ بنایا تھا ۔ اس کے علاوہ اسے بڑی قربانی قرار دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قیامت تک کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ سنت جاری کر دی کہ اسی تاریخ کو تمام اہل ایمان دنیا بھر میں جانور قربان کریں اور وفاداری و جاں نثاری کے اس عظیم الشان واقعہ کی یاد تازہ کرتے رہیں ۔