Surah

Information

Surah ID #37
Total Verses 182 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #56
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 37: As-Saffat Ayat #173
وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏ ﴿173﴾
And [that] indeed, Our soldiers will be those who overcome.
اور ہمارا ہی لشکر غالب ( اور برتر ) رہے گا ۔

More translations & tafseer

و ان جندنا لهم الغلبون
And [that] indeed, Our soldiers will be those who overcome.
Aur humara hi lashkar ghalib ( aur bartar ) rahey ga.
اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لشکر کے لوگ ہی غالب رہتے ہیں ۔
اور بیشک ہمارا ہی لشکر ( ف۱۵٤ ) غالب آئے گا ،
اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا 93 ۔
اور بے شک ہمارا لشکر ہی غالب ہونے والا ہے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :93 اللہ کے لشکر سے مراد وہ اہل ایمان ہیں جو اللہ کے رسول کی پیروی کریں اور اس کا ساتھ دیں ۔ نیز وہ غیبی طاقتیں بھی اس میں شامل ہیں جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اہل حق کی مدد فرماتا ہے ۔ اس امداد اور غلبہ کے معنی لازماً یہی نہیں ہیں کہ ہر زمانہ میں اللہ کے ہر نبی اور اس کے پیروؤں کو سیاسی غلبہ ہی حاصل ہو ۔ بلکہ اس غلبے کی بہت سی صورتیں ہیں جن میں سے ایک سیاسی غلبہ بھی ہے ۔ جہاں اس نوعیت کا استیلاء اللہ کے نبیوں کو حاصل نہیں ہوا ہے ، وہاں بھی ان کا اخلاقی تفوق ثابت ہو کر رہا ہے ۔ جن قوموں نے ان کی بات نہیں مانی ہے اور ان کی دی ہوئی ہدایات کے خلاف راستہ اختیار کیا ہے وہ آخر کار برباد ہو کر رہی ہیں ۔ جہالت و ضالت کے جو فلسفے بھی لوگوں نے گھڑے اور زندگی کے جو بگڑے ہوئے اطوار بھی زبردستی رائج کیے گئے وہ سب کچھ مدت تک زور دکھانے کے بعد آخر کار اپنی موت آپ مر گئے ۔ مگر جن حقیقتوں کو ہزارہا برس سے اللہ کے نبی حقیقت و صداقت کی حیثیت سے پیش کرتے رہے ہیں وہ پہلے بھی اٹل تھیں اور آج بھی اٹل ہیں ۔ انہیں اپنی جگہ سے کوئی ہلا نہیں سکا ہے ۔