Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
جُنۡدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ‏ ﴿11﴾
یہ بھی ( بڑے بڑے ) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا ( چھوٹا سا ) لشکر ہے ۔
جند ما هنالك مهزوم من الاحزاب
[They are but] soldiers [who will be] defeated there among the companies [of disbelievers].
Yeh bhi ( baray baray ) lashkaron mein say shikast paya hua ( chota sa ) lashkar hai.
۔ ( ان کی حقیقت تو یہ ہے کہ ) یہ مخالف گروہوں کا ایک لشکر سا ہے جو یہیں پر شکست کھا جائے گا ۔ ( ٦ )
یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا ( ف۱۷ )
یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اسی جگہ شکست کھانے والا ہے 12 ۔
۔ ( کفّار کے ) لشکروں میں سے یہ ایک حقیر سا لشکر ہے جو اسی جگہ شکست خوردہ ہونے والا ہے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :12 اسی جگہ کا اشارہ مکہ معظمہ کی طرف ہے ۔ یعنی جہان یہ لوگ یہ باتیں بنا رہے ہیں ، اسی جگہ ایک دن یہ شکست کھانے والے ہیں اور یہیں وہ وقت آنے والا ہے جب یہ منہ لٹکائے اسی شخص کے سامنے کھڑے ہوں گے جسے آج یہ حقیر سمجھ کر نبی تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔