Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهٗ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ الۡخِطَابِ‏ ﴿20﴾
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکومت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا ۔
و شددنا ملكه و اتينه الحكمة و فصل الخطاب
And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and discernment in speech.
Aur hum ney uss ki saltanat ko mazboot ker diya tha aur ussay hikmat di thi aur baat ka faisla kerna.
اور ہم نے ان کی سلطنت کو استحکام بخشا تھا ، اور انہیں دانائی اور فیصلہ کن گفتگو کا سلیقہ عطا کیا تھا ۔
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا ( ف۳۰ ) اور اسے حکمت ( ف۳۱ ) اور قولِ فیصل دیا ( ف۳۲ )
ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے ، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی20 ۔
اور ہم نے اُن کے ملک و سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور ہم نے انہیں حکمت و دانائی اور فیصلہ کن اندازِ خطاب عطا کیا تھا
سورة صٓ حاشیہ نمبر :20 یعنی ان کا کلام الجھا ہوا نہ تھا کہ ساری تقریر سن کر بھی آدمی نہ سمجھ سکے کہ کہنا کیا چاہتے ہیں ، بلکہ وہ جس معاملہ پر بھی گفتگو کرتے ، اس کے تمام بنیادی نکات کو منقح کر کے رکھ دیتے ، اور اصل فیصلہ طلب مسئلے کو ٹھیک ٹھیک متعین کر کے اس کا بالکل دو ٹوک جواب دے دیتے تھے ۔ یہ بات کسی شخص کو اس وقت تک حاصل نہیں ہوتی جب تک وہ عقل و فہم اور قادر الکلامی کے اعلیٰ مرتبہ پر پہنچا ہوا نہ ہو ۔