Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏ ﴿29﴾
یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور و فکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں ۔
كتب انزلنه اليك مبرك ليدبروا ايته و ليتذكر اولوا الالباب
[This is] a blessed Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that they might reflect upon its verses and that those of understanding would be reminded.
Yeh ba-barkat kitab hai jissay hum ney aap ki taraf iss liye nazil farmaya hai kay log iss ki aayaton per ghor keren aur aqalmand iss say naseehat hasil keren.
۔ ( اے پیغمبر ) یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تم پر اس لیے اتاری ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غوروفکر کریں ، اور تاکہ عقل رکھنے والے نصیحت حاصل کریں ۔ ( ١٤ )
یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری ( ف٤۵ ) برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقلمند نصیحت مانیں ،
یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے 31 جو ( اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں ۔
یہ کتاب برکت والی ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل فرمایا ہے تاکہ دانش مند لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں اور نصیحت حاصل کریں
سورة صٓ حاشیہ نمبر :31 برکت کے لغوی معنی ہیں افزائش خیر و سعادت ۔ قرآن مجید کو برکت والی کتاب کہنے کے معنی یہ ہیں کہ یہ انسان کے لیے نہایت مفید کتاب ہے ۔ اس کی زندگی کو درست کرنے کے لیے بہترین ہدایات دیتی ہے ، اس کی پیروی میں آدمی کا نفع ہی نفع ہے ، نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔