Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّاٰخَرِيۡنَ مُقَرَّنِيۡنَ فِىۡ الۡاَصۡفَادِ‏ ﴿38﴾
اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے ۔
و اخرين مقرنين في الاصفاد
And others bound together in shackles.
Aur doosray jinnat ko bhi jo zanjeeron mein jakray rehtay.
اور کچھ وہ جنات جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے ۔ ( ١٩ )
اور دوسرے اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ( ف٦۰ )
اور دوسرے جو پابند سلاسل تھے 38 ۔
اور دوسرے ( جنّات ) بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :38 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، صفحہ 176 ۔ 178 ۔ 562 ۔ 563 ۔ 566 ۔ 568 ۔ 575 ۔ 576 ۔ شیاطین سے مراد جن ہیں ۔ اور پابند سلاسل شیاطین سے مراد وہ خدمت گار شیاطین ہیں جنہیں شرارت کی پاداش میں مقید کر دیا جاتا تھا ۔ ضروری نہیں ہے کہ وہ بیڑیاں اور زنجیریں جن سے یہ شیاطین باندھے جاتے تھے ، لوہے کی ہی بنی ہوئی ہوں اور قیدی انسانوں کی طرح وہ بھی لوگوں کو علانیہ بندھے ہوئے نظر آتے ہوں ۔ بہرحال انہیں کسی ایسے طریقہ سے مقید کیا جاتا تھا جس سے وہ بھاگنے اور شرارت کرنے پر قادر نہ رہتے تھے ۔