Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَـعُدُّهُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِؕ‏ ﴿62﴾
اور جہنمی کہیں گے کیا یہ بات ہے کہ وہ لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ۔
و قالوا ما لنا لا نرى رجالا كنا نعدهم من الاشرار
And they will say, "Why do we not see men whom we used to count among the worst?
Aur jahannumi kahen gay kiya baat hai kay woh log humen dikhaee nahi detay jinhen hum buray logon mein shumar kertay thay.
اور اہ ( ایک دوسرے سے ) کہیں گے : کیا بات ہے کہ ہمیں وہ لوگ ( یہاں دوزخ میں ) نظر نہیں آرہے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ؟ ( ٢٥ )
اور ( ف۸۳ ) بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں برا سمجھتے تھے ( ف۸٤ )
‘’ اور وہ آپس میں کہیں گے ‘’ کیا بات ہے ، ہم ان لوگوں کو کہیں نہیں دیکھتے جنہیں ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے؟ 55
اور وہ کہیں گے: ہمیں کیا ہوگیا ہے ہم ( اُن ) اشخاص کو ( یہاں ) نہیں دیکھتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :55 مراد ہیں وہ اہل ایمان جن کو یہ کفار دنیا میں برا سمجھتے تھے ۔ مطلب یہ کہ وہ حیران ہو ہو کر ہر طرف دیکھیں گے کہ اس جہنم میں ہم اور ہمارے پیشوا تو موجود ہیں مگر ان لوگوں کا یہاں کہیں پتہ نشان تک نہیں ہے جن کی ہم دنیا میں برائیاں کرتے تھے اور خدا ، رسول ، آخرت کی باتیں کرنے پرجن کا مذاق ہماری مجلسوں میں اڑایا جاتا تھا ۔