Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌ  ۖ‌ ۚ‏ ﴿77﴾
ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا ۔
قال فاخرج منها فانك رجيم
[ Allah ] said, "Then get out of Paradise, for indeed, you are expelled.
Irshad hua kay tu yahan say nikal ja tu mardood hua.
اللہ نے فرمایا کہ اچھا تو نکل جا یہاں سے ۔ کیونکہ تو مردود ہے ۔
فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو راندھا ( لعنت کیا ) گیا ( ف۱۰۰ )
فرمایا ‘’ اچھا تو یہاں سے نکل جا ، 65 تو مردود ہے 66
ارشاد ہوا: سو تو ( اِس گستاخئ نبوّت کے جرم میں ) یہاں سے نکل جا ، بے شک تو مردود ہے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :65 یعنی اس مقام سے جہاں آدم کے آگے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا اور جہاں ابلیس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارتکاب کیا ۔ سورة صٓ حاشیہ نمبر :66 اصل میں لفظ رَجِیْم استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی ہیں پھینکا ہوا یا مارا ہوا ۔ اور محاورے میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے مقام عزت سے گرا دیا گیا ہو اور ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا گیا ہو ۔ سورہ اعراف میں یہی مضمون ان الفاظ میں ادا کیا گیا ہے : فَاخْرُجْ اِنَّکَ مِنَ الصَّاغِرِیْنَ ، پس تو نکل جا ، تو ذلیل ہستیوں میں سے ہے ۔