Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ‏ ﴿78﴾
اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت و پھٹکار ہے ۔
و ان عليك لعنتي الى يوم الدين
And indeed, upon you is My curse until the Day of Recompense."
Aur tujh per qayamat kay din tak meri lanat-o-phitkaar hai.
اور یقین جان قیامت کے دن تک تجھ پر میری پھٹکار رہے گی ۔
اور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک ( ف۱۰۱ )
اور تیرے اوپر یوم الجزاء تک میری لعنت ہے ‘’ 67 ۔
اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت رہے گی
سورة صٓ حاشیہ نمبر :67 اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یوم الجزاء کے بعد اس پر لعنت نہ ہو گی ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوم الجزا تک تو وہ اس نافرمانی کی پاداش میں مبتلائے لعنت رہے گا ، اور یوم الجزاء کے بعد وہ اپنے ان کرتوتوں کی سزا بھگتے گا جو تخلیق آدم کے وقت سے لے کر قیامت تک اس سے سرزد ہوں گے ۔