Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكۡرٰى وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌۙ‏ ﴿13﴾
ان کے لئے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبر ان کے پاس آچکے ۔
انى لهم الذكرى و قد جاءهم رسول مبين
How will there be for them a reminder [at that time]? And there had come to them a clear Messenger.
Inn kay liye naseehat kahan hai? Khol khol ker biyan kerney walay payghumber unn kay pass aa chukay.
ان کو نصیحت کہاں ہوتی ہے ؟ حالانکہ ان کے پاس ایسا پیغمبر آیا ہے جس نے حقیقت کو کھول کر رکھ دیا ہے ۔
کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا ( ف۱۱ ) حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا ( ف۱۲ )
ان کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ ان کا حال تو یہ ہے کہ ان کے پاس رسول مبین آگیا 11
اب اُن کا نصیحت ماننا کہاں ( مفید ) ہو سکتا ہے حالانکہ ان کے پاس واضح بیان فرمانے والے رسول آچکے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :11 رسولِ مُبین کے دو مطلب ہیں ۔ ایک یہ کہ اس کا رسول ہونا اس کی سیرت ، اس کے اخلاق و کردار اور اس کے کارناموں سے بالکل عیاں ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس نے حقیقت کو کھول ، کھول کر بیان کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے ۔