Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
كَذٰلِكَ‌ وَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ‏ ﴿28﴾
اسی طرح ہوگیا اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنا دیا ۔
كذلك و اورثنها قوما اخرين
Thus. And We caused to inherit it another people.
Uss i tarah hogaya aur hum ney inn sabb ka waris doosri qom ko bana diya.
ان کا انجام اسی طرح ہوا ، اور ہم نے ان سب چیزوں کا وارث ایک دوسری قوم کو بنا دیا ۔
ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا ( ف۲۷ )
ان کے پیچھے دھرے رہ گئے ۔ یہ ہوا ان کا انجام اور ہم نے دوسروں کو ان چیزوں کا وارث بنا دیا 24 ۔
اسی طرح ہوا ، اور ہم نے اِن سب کا دوسرے لوگوں کو وارث بنا دیا
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :24 حضرت حسن بصری کہتے ہیں کہ اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے قوم فرعون کے بعد مصر کی سرزمین کا وارث بنا دیا ۔ اور قتادہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد دوسرے لوگ ہیں جو آل فرعون کے بعد مصر کے وارث ہوئے ، کیونکہ تاریخوں میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ملتا کہ مصر سے نکلنے کے بعد بنی اسرائیل کبھی وہاں واپس گئے ہوں اور وہاں اس زمین کے وارث ہوئے ہوں یہی اختلاف بعد کے مفسرین میں بھی پایا جاتا ہے ۔ ( تفصیلی بحث کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، الشعراء ، حاشیہ ٤۵ )