Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ‏ ﴿46﴾
مثل تیز گرم پانی کے ۔
كغلي الحميم
Like the boiling of scalding water.
Misil tez garum pani kay.
جیسے کھولتا ہوا پانی ۔
جیسا کھولتا پانی جوش مارے ( ف۵۱ )
جیسے تیل کی تچھلٹ جیسا کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے ۔ 39
کھولتے ہوئے پانی کے جوش کی مانند
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :39 اصل میں لفظ المُھل استعمال ہوا ہے جس کے کئی معنی ہیں: پگھلی ہوئی دھات ۔ پیپ لہو ۔ پگھلا ہوا تارکول ۔ لاوا تیل کی تلچھٹ ۔ یہ مختلف معنی اہل لغت اور مفسرین نے بیان کیے ہیں ۔ لیکن اگر زقوم سے مراد وہی چیز ہے جسے ہمارے ہاں تھوہر کہتے ہیں ، تو اس کو چبانے سے جو رس نکلے گا ، اغلب یہی ہے کہ وہ تیل کی تلچھٹ سے مشابہ ہوگا ۔