Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ‏ ﴿9﴾
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا ۔
يوم تمور السماء مورا
On the Day the heaven will sway with circular motion
Jiss din aasman thar tharaney lagay ga.
جس دن آسمان تھر تھرا کر لرز اٹھے گا ۔
جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے ( ف۸ )
وہ اس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا 7
جس دن آسمان سخت تھر تھراہٹ کے ساتھ لرزے گا
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :7 اصل الفاظ ہیں تَمُوْرُ السَّمَآءُ مُوْراً ۔ مَور عربی زبان میں گھومنے ، اَونٹنے ، پھڑکنے ، جھوم جھوم کر چلنے ، چکر کھانے اور بار بار آگے پیچھے حرکت کرنے کے لیے بولا جاتا ہے ۔ قیامت کے دن آسمان کی جو حالت ہوگی اسے ان الفاظ میں بیان کر کے یہ تصور دلایا گیا ہے کہ اس روز عالم بالا کا سارا نظام درہم برہم ہو جائے گا اور دیکھنے والا جب آسمان کی طرف دیکھے گا تو اسے یوں محسوس ہوگا کہ وہ جما جمایا نقشہ جو ہمیشہ ایک ہی شان سے نظر آتا تھا ، بگڑ چکا ہے اور ہر طرف ایک اضطراب برپا ہے ۔