Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ‏ ﴿22﴾
ہم ان کے لئے میوے اور مرغوب گوشت کی ریل پیل کر دیں گے ۔
و امددنهم بفاكهة و لحم مما يشتهون
And We will provide them with fruit and meat from whatever they desire.
Hum unkay liye meway aur marghoob gosht ki rail pail kerden gey.
اور ہم انہیں ایک کے بعد ایک پھل اور گوشت ، جو بھی ان کا دل چاہے گا ، دیے چلے جائیں گے ۔
اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں ( ف۲۳ )
ہم ان کو ہر طرح کے پھل اور گوشت 17 ، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا ، خوب دیے چلے جائیں گے ۔
اور ہم انہیں پھل ( میوے ) اور گوشت ، جو وہ چاہیں گے زیادہ سے زیادہ دیتے رہیں گے
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :17 اس آیت میں اہل جنت کو مطلقاً ہر قسم کا گوشت دیے جانے کا ذکر ہے ، اور سورہ واقعہ آیت 21 میں فرمایا گیا ہے کہ پرندوں کے گوشت سے ان کی تواضع کی جائے گی ۔ اس گوشت کی نوعیت ہمیں ٹھیک ٹھیک معلوم نہیں ہے ۔ مگر جس طرح قرآن کی بعض تصریحات اور بعض احادیث میں جنت کے دودھ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ جانوروں کے تھنوں سے نکلا ہوا نہ ہوگا ، اور جنت کے شہد کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ مکھیوں کا بنایا ہوا نہ ہوگا ، اور جنت کی شراب کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پھلوں کو سڑا کر کشید کی ہوئی نہ ہوگی ، بلکہ اللہ کی قدرت سے یہ چیزیں چشموں سے نکلیں گی اور نہروں میں بہیں گی ، اس سے یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ جنت کا گوشت بھی جانوروں کا ذبیحہ نہ ہوگا بلکہ یہ بھی قدرتی طور پر پیدا ہوگا ۔ جو خدا زمین کے مادوں سے براہ راست دودھ اور شہد اور شراب پیدا کر سکتا ہے اس کی قدرت سے یہ بعید نہیں ہے کہ ان ہی مادوں سے ہر طرح کا لذیذ ترین گوشت پیدا کر دے جو جانوروں کے گوشت سے بھی اپنی لذت میں بڑھ کر ہو ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ صافات ، حاشیہ 25 ۔ جلد پنجم ، تفسیر سورہ محمد حواشی 21 تا 23 ۔