Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَـتَـنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ‏ ﴿23﴾
۔ ( خوش طبعی کے ساتھ ) ایک دوسرے سے جام ( شراب ) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ ۔
يتنازعون فيها كاسا لا لغو فيها و لا تاثيم
They will exchange with one another a cup [of wine] wherein [results] no ill speech or commission of sin.
( khush tabaee kay sath ) aik doosray say jam ( sharab ) ki cheena jhapta keren gey jiss sharab kay suroor mein to beyhuda goee hogi na gunah.
وہاں وہ ایسے جام شراب پر ( دوستانہ ) چھینا جھپٹی کر رہے ہوں گے جس میں نہ کوئی بے ہودگی ہوگی ، اور نہ کوئی گناہ ہوگا ۔ ( ٥ )
ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری ( ف۲٤ )
وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ فحش گوئی ہوگی نہ بد کرداری 18 ۔
وہاں یہ لوگ جھپٹ جھپٹ کر ( شرابِ طہور کے ) جام لیں گے ، اس ( شرابِ جنت ) میں نہ کوئی بے ہودہ گوئی ہوگی اور نہ گناہ گاری ہوگی
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :18 یعنی وہ شراب نشہ پیدا کرنے والی نہ ہوگی کہ اسے پی کر وہ بد مست ہوں اور بیہودہ بکواس کرنے لگیں ، یا گالم گلوچ اور دَھول دھپے پر اتر آئیں ، یا اس طرح کی فحش حرکات کرنے لگیں جیسی دنیا کی شراب پینے والے کرتے ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ صافات ، حاشیہ 27 ) ۔