Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏ ﴿43﴾
کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ ( ہرگز نہیں ) اللہ تعالٰی ان کے شرک سے پاک ہے ۔
ام لهم اله غير الله سبحن الله عما يشركون
Or have they a deity other than Allah ? Exalted is Allah above whatever they associate with Him.
Kiya Allah kay siwa inka koi mabood hai? ( hergiz nahi ) Allah taalaa inkay shirk say pak hai.
کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کر رہے ہیں ۔
یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے ( ف۵٦ ) اللہ کو پاکی ان کے شرک سے ،
کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں ؟ اللہ پاک ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں 35
کیا اﷲ کے سوا اُن کا کوئی معبود ہے ، اﷲ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ ( اﷲ کا ) شریک ٹھہراتے ہیں
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :35 یعنی امر واقعہ یہ ہے کہ کن کو انہوں نے اِلٰہ بنا رکھا ہے و حقیقت میں اِلٰہ نہیں ہیں اور شرک سراسر ایک بے اصل چیز ہے ۔ اس لیے جو شخص توحید کی دعوت لے کر اٹھا ہے اس کے ساتھ سچائی کی طاقت ہے اور جو لوگ شرک کی حمایت کر رہے ہیں وہ ایک بے حقیقت چیز کے لیے لڑ رہے ہیں ۔ اس لڑائی میں شرک آخر کیسے جیت جائے گا ؟