Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى ؕ‏ ﴿7﴾
اور وہ بلند آسمان کے کناروں پر تھا ۔
و هو بالافق الاعلى
While he was in the higher [part of the] horizon.
Aur woh buland aasmanon kay kinaron per tha.
جبکہ وہ بلند افق پر تھا ۔ ( ٤ )
اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا ( ف۹ )
جبکہ وہ بالائی افق 7 پر تھا ،
اور وہ ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شبِ معراج عالمِ مکاں کے ) سب سے اونچے کنارے پر تھے ( یعنی عالَمِ خلق کی انتہاء پر تھے )
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :7 اُفق سے مراد ہے آسمان کا مشرقی کنارا جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اور دن کی روشنی پھیلتی ہے ۔ اسی کو سورۃ تکویر کی آیت 23 میں اُفق مبین کہا گیا ہے ۔ دونوں آیتیں صراحت کرتی ہیں کہ پہلی مرتبہ جبریل علیہ السلام جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو نظر آئے اس وقت وہ آسمان کے مشرقی کنارے سے نمودار ہوئے تھے ۔ اور متعدد و معتبر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت وہ اپنی اصلی صورت میں تھے جس میں اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا ہے ۔ آ گے چل کر ہم وہ تمام روایات نقل کریں گے جن میں یہ بات بیان کی گئی ہے ۔