Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَمَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ‌ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ‌ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡـًٔـاۚ‏ ﴿28﴾
حالانکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وہ صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم ( وگمان ) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا ۔
و ما لهم به من علم ان يتبعون الا الظن و ان الظن لا يغني من الحق شيا
And they have thereof no knowledge. They follow not except assumption, and indeed, assumption avails not against the truth at all.
Halankay unhen iss ka koi ilm nahi woh sirf apney gumaan kay peechay paray huye hain aur be-shak weham ( o-guman ) haq kay muqablay mein kuch kaam nahi deta.
حالانکہ انہیں اس بات کا ذرا بھی علم نہیں ہے ، وہ محض وہم و گمان کے پیچھے چل رہے ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ وہم و گمان حق کے معاملے میں بالکل کار آمد نہیں ۔
اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں ، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں ، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا ( ف۳۲ )
حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے ، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے 23 ہیں ، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا ۔
اور انہیں اِس کا کچھ بھی علم نہیں ہے ، وہ صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں ، اور بیشک گمان یقین کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتا
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :23 یعنی ملائکہ کے متعلق یہ عقیدہ انہوں نے کچھ اس بنا پر اختیار نہیں کیا ہے کہ انہیں کسی ذریعہ علم سے یہ معلوم ہو گیا ہے کہ وہ عورتیں ہیں اور خدا کی بیٹیاں ہیں ، بلکہ انہوں نے محض اپنے قیاس و گمان سے ایک بات فرض کر لی ہے اور اس پر یہ آستانے بنائے بیٹھے ہیں جن سے مرادیں مانگی جا رہی ہیں اور نذریں اور نیازیں ان پر چڑھائی جا رہی ہیں ۔