Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ‏ ﴿47﴾
اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوبارہ پیدا کرنا ہے ۔
و ان عليه النشاة الاخرى
And that [incumbent] upon Him is the next creation
Aur yeh kay ussi kay zimmey doobara peda kerna hai.
اور یہ کہ دوسری زندگی دینے کا بھی اسی نے ذمہ لیا ہے ۔
اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا ( دوبارہ زندہ کرنا ) ( ف۵۳ )
اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اسی کے ذمہ ہے 42 ،
اور یہ کہ ( مرنے کے بعد ) دوبارہ زندہ کرنا ( بھی ) اسی پر ہے
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :42 اوپر کی دونوں آیتوں کے ساتھ ملا کر اس آیت کو دیکھا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ترتیب کلام سے خود بخود حیات بعد الموت کی دلیل بھی برآمد ہو رہی ہے ۔ جو خدا موت دینے اور زندگی بخشنے پر قدرت رکھتا ہے ۔ اور جو خدا نطفے کی حقیر سی بوند سے انسان جیسی مخلوق پیدا کرتا ہے ، بلکہ ایک ہی مادہ تخلیق و طریق پیدائش عورت اور مرد کی دو الگ صنفیں پیدا کر دکھاتا ہے ، اس کے لیے انسان کو دوبارہ پیدا کرنا کچھ دشوار نہیں ہے ۔