Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ‏ ﴿48﴾
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے ۔
و انه هو اغنى و اقنى
And that it is He who enriches and suffices
Aur yeh kay wohi maaldar banata hai aur sarmaya deta hai.
اور یہ کہ وہی ہے جو مال دار بناتا اور دولت کو محفوظ کراتا ہے ۔
اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی
اور یہ کہ اسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی ، 43
اور یہ کہ وہی ( بقدرِ ضرورت دے کر ) غنی کر دیتا ہے اور وہی ( ضرورت سے زائد دے کر ) خزانے بھر دیتا ہے
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :43 اصل میں لفظ اَقْنیٰ استعمال ہوا ہے جس کے مختلف معنی اہل لغت اور مفسرین نے بیان کیے ہیں ۔ قتادہ کہتے ہیں کہ ابن عباس نے اس کے معنی اَرْضیٰ ( راضی کر دیا ) بتائے ہیں ۔ عکرمہ نے ابن عباس سے اس کے معنی قَنَّعَ ( مطمئن کر دیا ) نقل کیے ہیں ۔ امام رازی کہتے ہیں کہ آدمی کی حاجت سے زیادہ جو کچھ بھی اس کو دیا جائے وہ اِقناء ہے ۔ ابو عبیدہ اور دوسرے متعدد اہل لغت کا قول ہے کہ اَقْنیٰ قُنْیَۃٌ سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں باقی اور محفوظ رہنے والا مال ، جیسے مکان ، اراضی ، باغات ، مواشی وغیرہ ۔ ان سب سے الگ مفہوم ابن زید بیان کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اَقْنیٰ یہاں اَفْقَرَ ( فقیر کر دیا ) کے معنی میں ہے اور آیت کا مطلب یہ ہے کہ اس نے جس کو چاہا غنی کیا اور جسے چاہا فقیر کر دیا ۔