سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :49
اصل الفاظ ہیں ھٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلیٰ ۔ اس فقرے کی تفسیر میں مفسرین کے تین اقوال ہیں ۔ ایک یہ کہ نذیر سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ دوسرے یہ کہ اس سے مراد قرآن ہے ۔ تیسرے یہ کہ اس سے مراد پچھلی ہلاک شدہ قوموں کا انجام ہے جس کا مال اوپر کی آیات میں بیان فرمایا گیا ہے ۔ سیاق کلام کے لحاظ سے ہمارے نزدیک یہ تیسری تفسیر قابل ترجیح ہے ۔