Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُ‌ۚ‏ ﴿57﴾
آنے والی گھڑی قریب آگئی ہے ۔
ازفت الازفة
The Approaching Day has approached.
Aanay wali ghari qareeb aagaee hai.
جو گھڑی جلد آنے والی ہے ، وہ قریب آپہنچی ہے ۔
پاس آئی پاس آنے والی ( ف٦۳ )
آنے والی گھڑی قریب آ لگی 50 ہے ،
آنے والی ( قیامت کی گھڑی ) قریب آپہنچی
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :50 یعنی یہ خیال نہ کرو کہ سوچنے کے لیے ابھی بہت وقت پڑا ہے ، کیا جلدی ہے کہ ان باتوں پر ہم فوراً ہی سنجیدگی کے ساتھ غور کریں اور انہیں ماننے کا بلا تاخیر فیصلہ کر ڈالیں ۔ نہیں ، تم میں سے کسی کو بھی یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کے لیے زندگی کی کتنی مہلت باقی ہے ۔ ہر وقت تم میں سے ہر شخص کی موت بھی آسکتی ہے ، اور قیامت بھی اچانک پیش آسکتی ہے ۔ اس لیے فیصلے کی گھڑی کو دور نہ سمجھو ۔ جس کو بھی اپنی عاقبت کی فکر کرنی ہے وہ ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سنبھل جائے ۔ کیونکہ ہر سانس کے بعد یہ ممکن ہے کہ دوسرا سانس لینے کی نوبت نہ آئے ۔