Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ‏ ﴿59﴾
پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو؟
افمن هذا الحديث تعجبون
Then at this statement do you wonder?
Pus tum kiya iss baat say tajjub kertay ho?
تو کیا تم اسی بات پر حیرت کرتے ہو؟
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو ( ف٦۵ )
اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو 52؟
پس کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :52 اصل میں لفظ ھٰذَا الْحَدِیْث استعمال ہوا ہے جس سے مراد وہ ساری تعلیم ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے قرآن مجید میں پیش کی جا رہی تھی ۔ اور تعجب سے مراد وہ تعجب ہے جس کا اظہار آدمی کسی انوکھی اور ناقابل یقین بات کو سن کر کیا کرتا ہے ۔ آیت کا مطلب یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس چیز کی طرف دعوت دے رہے ہیں وہ یہی کچھ تو ہے جو تم نے سن لی ۔ اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم کان کھڑے کرتے ہو اور حیرت سے اس طرح منہ تکتے ہو کہ گویا کوئی بڑی عجیب اور نرالی باتیں تمہیں سنائی جا رہی ہیں؟