Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
مُّهۡطِعِيۡنَ اِلَى الدَّاعِ‌ؕ يَقُوۡلُ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٌ‏ ﴿8﴾
پکارنے والے کی طرف دوڑتے ہونگے اور کافر کہیں گے کہ یہ دن تو بہت سخت ہے ۔
مهطعين الى الداع يقول الكفرون هذا يوم عسر
Racing ahead toward the Caller. The disbelievers will say, "This is a difficult Day."
Pukarnay walay ki taraf dortay hongay aur kafir kahengey yeh din to boht sakht hai.
دوڑے جارہے ہوں گے اسی پکارے والے کی طرف ۔ یہی کافر ( جو قیامت کا انکار کرتے تھے ) کہیں گے کہ یہ تو بہت ہی کٹھن دن ہے ۔
بلانے والے کی طرف لپکتے ہوئے ( ف۱۵ ) کافر کہیں گے یہ دن سخت ہے
پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور وہی منکرین ( جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے ) اس وقت کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن ہے ۔
پکارنے والے کی طرف دوڑ کر جا رہے ہوں گے ، کفّار کہتے ہوں گے: یہ بڑا سخت دِن ہے