Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
وَّفَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُيُوۡنًا فَالۡتَقَى الۡمَآءُ عَلٰٓى اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَ‌ۚ‏ ﴿12﴾
اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لئے جو مقدر کیا گیا تھا ( دونوں ) پانی جمع ہوگئے ۔
و فجرنا الارض عيونا فالتقى الماء على امر قد قدر
And caused the earth to burst with springs, and the waters met for a matter already predestined.
Aur zamin say chashmon ko jaari kerdiya pus uss kaam kay liye jo muqaddar kiya gaya tha ( dono ) paani jama hogaye.
اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا ۔ اور اس طرح ( دونوں قسم کا ) سارا پانی اس کام کے لیے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا ۔ ( ٥ )
اور زمین چشمے کرکے بہا دی ( ف۲۰ ) تو دونوں پانی ( ف۲۱ ) مل گئے اس مقدار پر جو مقدر تھی ( ف۲۲ )
اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کر دیا 11 ، اور یہ سارا پانی اس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا ،
اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دیئے ، سو ( زمین و آسمان کا ) پانی ایک ہی کام کے لئے جمع ہو گیا جو ( اُن کی ہلاکت کے لئے ) پہلے سے مقرر ہو چکا تھا
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :11 یعنی اللہ کے حکم سے زمین اس طرح پھوٹ بہی کہ گویا وہ زمین نہ تھی بلکہ بس چشمے ہی چشمے تھے ۔