Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
ءَاُلۡقِىَ الذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۡۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ‏ ﴿25﴾
کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وہ جھوٹا شیخی خور ہے ۔
ءالقي الذكر عليه من بيننا بل هو كذاب اشر
Has the message been sent down upon him from among us? Rather, he is an insolent liar."
Kiya humaray sab kay darmiyan sirf issi per wahi utaari gaee nahi bulkay woh jhoota shekhi khor hai.
بھلا کیا ہم سارے لوگوں کے درمیان یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر نصیحت نازل کی گئی؟ نہیں ، بلکہ دراصل یہ پرلے درجے کا جھوٹا شیخی باز ہے ۔
کیا ہم سب میں سے اس پر ( ف۳٦ ) بلکہ یہ سخت جھوٹا اترونا ( شیخی باز ) ہے ( ف۳۸ )
کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا ؟ نہیں ، بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے 18 ۔
کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت ( یعنی وحی ) اتاری گئی ہے؟ بلکہ وہ بڑا جھوٹا ، خود پسند ( اور متکبّر ) ہے
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :18 اصل میں لفظ اَشِر استعمال ہوا ہے جس کے معنی ہیں ایسا خود پسند اور بر خود غلط شخص جس کے دماغ میں اپنی بڑائی کا سودا سما گیا ہو اور اس بنا پر وہ ڈینگیں مارتا ہو ۔