Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
وَنَبِّئۡهُمۡ اَنَّ الۡمَآءَ قِسۡمَةٌۢ بَيۡنَهُمۡ‌ۚ كُلُّ شِرۡبٍ مُّحۡتَضَرٌ‏ ﴿28﴾
ہاں انہیں خبردار کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شدہ ہے ۔ ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا ۔
و نبهم ان الماء قسمة بينهم كل شرب محتضر
And inform them that the water is shared between them, each [day of] drink attended [by turn].
Han enhen khabar kerdey kay paani in mein taqseem shuda hai her aik apni baari per hazir hoga.
اور ان کو بتا دو کہ ( کنویں کا ) پانی ان کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے ۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا ۔ ( ٧ )
اور انہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ( ف٤۳ ) ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے ( ف٤٤ )
ان کو جتا دے کہ پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا 19 ۔
اور انہیں اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اُن کے ( اور اونٹنی کے ) درمیان پانی تقسیم کر دیا گیا ہے ، ہر ایک ( کو ) پانی کا حصّہ اس کی باری پر حاضر کیا جائے گا
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :19 یہ تشریح ہے اس ارشاد کی کہ ہم اونٹنی کو ان کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں ۔ وہ فتنہ یہ تھا کہ یکایک ایک اونٹنی لا کر ان کے سامنے کھڑی کر دی گئی اور ان سے کہہ دیا گیا کہ ایک دن یہ اکیلی پانی پیے گی اور دوسرے دن تم سب لوگ اپنے لیے اور اپنے جانوروں کے لیے پانی لے سکو گے ۔ اس کی باری کے دن تم میں سے کوئی شخص کسی چشمے اور کنوئیں پر نہ خود پانی لینے کے لیے آئے ، نہ اپنے جانوروں کو پلانے کے لیے لائے ۔ یہ چیلنج اس شخص کی طرف سے دیا گیا تھا جس کے متعلق وہ خود کہتے تھے کہ یہ کوئی لاؤ لشکر نہیں رکھتا ، نہ کوئی بڑا جتھا اس کی پشت پر ہے ۔