Surah

Information

Surah # 54 | Verses: 55 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 37 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 44-46, from Madina
اَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٌ مِّنۡ اُولٰٓٮِٕكُمۡ اَمۡ لَكُمۡ بَرَآءَةٌ فِى الزُّبُرِ‌ۚ‏ ﴿43﴾
۔ ( اے قریشیو! ) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں؟ یا تمہارے لئے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟
اكفاركم خير من اولىكم ام لكم براءة في الزبر
Are your disbelievers better than those [former ones], or have you immunity in the scripture?
( Aey qureshiyo! ) kiya tumharay kafir inn kafiron say kuch behtar hain? ya tumharay liye agli kitabon mein chutkara likha hua hai?
کیا تمہارے یہ کافر لوگ ان سے اچھے ہیں ، یا تمہارے لیے ( خدا کی ) کتابوں میں کوئی بے گناہی کا پروانہ لکھا ہوا ہے ؟ ( ١١ )
کیا ( ف۲۲ ) تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں ( ف٦۷ ) یا کتابوں میں تمہاری چھٹی لکھی ہوئی ہے ( ف٦۸ )
کیا تمہارے کفار کچھ ان لوگوں سے بہتر ہیں 23؟ یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے ؟
۔ ( اے قریشِ مکہ! ) کیا تمہارے کافر اُن ( اگلے ) لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے ( آسمانی ) کتابوں میں نجات لکھی ہوئی ہے
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :23 خطاب ہے قریش کے لوگوں سے ۔ مطلب یہ ہے کہ تم میں آخر کیا خوبی ہے ، کون سے لعل تمہارے لٹکے ہوئے ہیں کہ جس کفر اور تکذیب اور ہٹ دھرمی کی روش پر دوسری قوموں کو سزا دی جا چکی ہے وہی روش تم اختیار کرو تو تمہیں سزا نہ دی جائے ؟