Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿18﴾
تو ( اے جنو اورانسانو ! ) تم اپنےرب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فباي الاء ربكما تكذبن
So which of the favors of your Lord would you deny?
To ( aey jinno aur insano ) tum apney rab ki kiss kiss nemat ko jhutlao gey?
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے
پس اے جِنّ و انس ! تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟18
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :18 یہاں بھی اگرچہ موقع و محل کے لحاظ سے آلاء کا مفہوم قدرت زیادہ نمایاں محسوس ہوتا ہے ، مگر ساتھ ہی نعمت اور صفات حمیدہ کا پہلو بھی اس میں موجود ہے ۔ یہ بڑی نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورج کے طلوع و غروب کا یہ قاعدہ مقرر کیا ، کیونکہ اس کی بدولت فصلوں اور موسموں کے وہ تغیرات باقاعدگی سے رونما ہوتے ہیں جن سے انسان و حیوان اور نباتات سب کے بے شمار مصالح وابستہ ہیں ۔ اسی طرح یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت و ربوبیت اور حکمت ہی تو ہے کہ اس نے جن مخلوقات کو زمین پر پیدا کیا تھا ان کی ضرورتوں کو ملحوظ رکھ کر اپنی قدرت سے یہ انتظامات کر دیے ۔