Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ‏ ﴿3﴾
وہ پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی ۔
خافضة رافعة
It will bring down [some] and raise up [others].
Woh pust kernay wali aur buland kernay wali hogi.
وہ ایک تہہ و بالا کرنے والی چیز ہوگی ۔
کسی کو پست کرنے والی ( ف۳ ) کسی کو بلندی دینے والی ( ف٤ )
وہ تہ بالا کر دینے والی آفت ہوگی 2 ۔
۔ ( وہ قیامت کسی کو ) نیچا کر دینے والی ( کسی کو ) اونچا کر دینے والی ( ہے )
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :2 اصل الفاظ ہیں خَافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ ، گرانے والی اور اٹھانے والی ۔ اس کا ایک مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ سب کچھ الٹ پلٹ کر کے رکھ دے گی ۔ نیچے کی چیزیں اوپر اور اوپر کی چیزیں نیچے ہو جائیں گی ۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ گرے ہوئے لوگوں کو اٹھانے والی اور اٹھے ہوئے لوگوں کو گرانے والی ہو گی ، یعنی اس کے آنے پر انسانوں کے درمیان عزت و ذلت کا فیصلہ ایک دوسری ہی بنیاد پر ہو گا ۔ جو دنیا میں عزت والے بنے پھرتے تھے وہ ذلیل ہو جائیں گے اور جو ذلیل سمجھے جاتے تھے وہ عزت پائیں گے ۔