Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ‏ ﴿4﴾
جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی ۔
اذا رجت الارض رجا
When the earth is shaken with convulsion
Jab kay zameen zalzala kay sath hila di jayegi.
جب زمین ایک بھونچال سے جھنجوڑ دی جائے گی ۔
جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ( ف۵ )
زمین اس وقت یک بارگی ہلا ڈالی جائے 3 گی
جب زمین کپکپا کر شدید لرزنے لگے گی
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :3 یعنی وہ کوئی مقامی زلزلہ نہ ہو گا جو کسی محدود علاقے میں آئے ، بلکہ پوری کی پوری زمین بیک وقت ہلا ماری جائے گی ۔ اس کو یک لخت ایک زبردست جھٹکا لگے گا جس سے وہ لرز کر رہ جائے گی ۔