Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً ؕ‏ ﴿7﴾
اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے ۔
و كنتم ازواجا ثلثة
And you become [of] three kinds:
Aur tum teen jamaton mein hojaogey.
اور ( لوگو ) تم تین قسموں میں بٹ جاؤ گے ۔
اور تین قسم کے ہوجاؤ گے ،
تم لوگ اس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے 4:
اور تم لوگ تین قِسموں میں بٹ جاؤ گے
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :4 خطاب اگرچہ بظاہر ان لوگوں سے ہے جنہیں یہ کلام سنایا جا رہا تھا ، یا جو اب اسے پڑھیں یا سنیں ، لیکن دراصل پوری نوع انسانی اس کی مخاطب ہے تمام انسان جو اول روز آفرینش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہیں وہ سب آخر کار تین گواہوں میں تقسیم ہو جائیں گے ۔