Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ‏ ﴿9﴾
اور بائیں ہاتھ والے کا کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا ۔
و اصحب المشمة ما اصحب المشمة
And the companions of the left - what are the companions of the left?
Aur bayen hath walay kiya haal hai bayen hath walon ka.
اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں ، کیا بتائیں وہ بائیں ہاتھ والے کیا ہیں؟ ( ٣ )
اور بائیں طرف والے ( ف۸ ) کیسے بائیں طرف والے ( ف۹ )
اور بائیں بازو والے 6 ، تو سوبائیں بازو والوں ( کی بدنصیبی ) کا کیا ٹھکانا ۔
اور ( دوسرے ) بائیں جانب والے ، کیا ( ہی برے حال میں ہوں گے ) بائیں جانب والے
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :6 اصل میں لفظ اصحاب المشئمہ استعمال ہوا ہے ۔ مَشْئَمَہْ ، شُؤْم سے ہے جس کے معنی بد بختی ، نحوست اور بدفالی کے ہیں ۔ اور عربی زبان میں بائیں ہاتھ کو بھی شُوْمیٰ کہا جاتا ہے ۔ اردو میں شومئ قسمت اسی لفظ سے ماخوذ ہے ۔ اہل عرب شمال ( بائیں ہاتھ ) اور شؤْم ( فال بد ) کو ہم معنی سمجھتے تھے ۔ ان کے ہاں بایاں ہاتھ کمزوری اور ذلت کا نشان تھا ۔ سفر کو جاتے ہوئے اگر پرندہ اڑ کر بائیں ہاتھ کی طرف جاتا تو وہ اس کو بری فال سمجھتے تھے ۔ کسی کو اپنے بائیں ہاتھ بٹھاتے تو اس کے معنی یہ تھے کہ وہ اسے کمتر درجے کا آدمی سمجھتے ہیں کسی کے متعلق یہ کہنا ہو کہ میرے ہاں اس کی کوئی عزت نہیں تو کہا جاتا کہ فلان منی بالشمال ، وہ میرے بائیں ہاتھ کی طرف ہے اردو میں بھی کسی کام کو بہت ہلکا اور آسان قرار دینا ہو تو کہا جاتا ہے یہ میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ پس اصحاب المشئمہ سے مراد ہیں بد بخت لوگ ، یا وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ہاں ذلت سے دوچار ہوں گے اور دربار الہٰی میں بائیں طرف کھڑے کیے جائیں گے ۔