Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ‏ ﴿46﴾
اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے ۔
و كانوا يصرون على الحنث العظيم
And they used to persist in the great violation,
Aur baray baray gunahon per israr kertay thay.
اور بڑے بھاری گناہ پر اڑے رہتے تھے ۔ ( ١٢ )
اور اس بڑے گناہ کی ( ف۳۵ ) ہٹ ( ضد ) رکھتے تھے ،
اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے 20 تھے ۔
اور وہ گناہِ عظیم ( یعنی کفر و شرک ) پر اصرار کیا کرتے تھے
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :20 یعنی خوشحالی نے ان پر الٹا اثر کیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہونے کے بجائے وہ الٹے کافر نعمت ہو گئے تھے ۔ اپنی لذات نفس میں منہمک ہو کر خدا کو بھول گئے تھے ۔ اور گناہ عظیم پر مصر تھے ۔ گناہ عظیم کا لفظ جامع ہے ۔ اس سے مراد کفر و شرک اور دہریت بھی ہے اور اخلاق و اعمال کا ہر بڑا گناہ بھی ۔