Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿12﴾
بھلائی سے روکنے والا حد سے بڑھ جانے والا گنہگار ۔
مناع للخير معتد اثيم
A preventer of good, transgressing and sinful,
Bhalaee say roknay wala had say barh janay wala gunehgaar.
بھلائی سے روکنے والا ، زیادتی کرنے والا ، بد عمل ہے ۔
بھلائی سے بڑا روکنے والا ( ف۱۱ ) حد سے بڑھنے والا گنہگار ( ف۱۲ )
بھلائی سے روکتا ہے7 ، ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے ، سخت بد اعمال ہے ،
۔ ( جو ) بھلائی کے کام سے بہت روکنے والا بخیل ، حد سے بڑھنے والا سرکش ( اور ) سخت گنہگار ہے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :7 اصل میں مناع للخیر کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔ خیر عربی زبان میں مال کو بھی کہتے ہیں اور بھلائی کو بھی ۔ اگر اس کو مال کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ وہ سخت بخیل اور کنجوس آدمی ہے ، کسی کو پھوٹی کوڑی دینے کا بھی روادار نہیں ۔ اور اگر خیر کو نیکی اور بھلائی کے معنی میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ہر نیک کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے ، اور یہ بھی کہ وہ اسلام سے لوگوں کو روکنے میں بہت سرگرم ہے ۔