Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏ ﴿14﴾
اس کی سرکشی صرف اس لئے ہے کہ وہ مال والا اور بیٹوں والا ہے ۔
ان كان ذا مال و بنين
Because he is a possessor of wealth and children,
Us ski sirkashi sirf iss liye hai kay who maal wala aur beton wala hai.
صرف اس وجہ سے کہ وہ بڑ ے مال اور اولاد والا ہے ۔ ( ٥ )
اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے ،
اس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے10 ۔
اِس لئے ( اس کی بات کو اہمیت نہ دیں ) کہ وہ مال دار اور صاحبِ اَولاد ہے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :10 اس فقرے کا تعلق اوپر کے سلسلہ کلام سے بھی ہو سکتا ہے اور بعد کے فقرے سے بھی ۔ پہلی صورت میں مطلب یہ ہو گا کہ ایسے آدمی کی دھونس اس بنا پر قبول نہ کرو کہ وہ بہت مال اولاد رکھتا ہے ۔ دوسری صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ بہت مال اولاد والا ہونے کی بنا پر وہ مغرور ہو گیا ہے ، جب ہماری آیات اس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ اگلے وقتوں کے افسانے ہیں ۔