Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏ ﴿16﴾
ہم بھی اس کی سونڈ ( ناک ) پر داغ دیں گے ۔
سنسمه على الخرطوم
We will brand him upon the snout.
Hum bhi us ski soond ( naak ) per daagh dengay.
عنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگا دیں گے ۔ ( ٦ )
قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے ( ف۱۷ )
عنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے11 ۔
اب ہم اس کی سونڈ جیسی ناک پر داغ لگا دیں گے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :11 چونکہ وہ اپنے آپ کو بڑی ناک والا سمجھتا تھا اس لیے اس کی ناک کو سونڈ کہا گیا ۔ اور ناک پر داغ لگانے سے مراد تذلیل ہے ۔ یعنی ہم دنیا اور آخرت میں اس کو ایسا ذلیل و خوار کریں گے کہ ابد تک یہ عار اس کا پیچھا نہ چھوڑے گا ۔