Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ‏ ﴿25﴾
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے ( سمجھ رہے تھے ) کہ ہم قابو پا گئے ۔
و غدوا على حرد قدرين
And they went early in determination, [assuming themselves] able.
Aur lapkay huye subha subha gaye ( Samajh rahey thay ) kay hum qaaboo paagaye.
اور وہ بڑے زوروں میں تیز تیز چلتے ہوئے نکلے ۔ ( ٩ )
اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے ( ف۲٦ )
وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی15 اس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ ﴿ پھل توڑنے پر ﴾ قادر ہیں ۔
اور وہ صبح سویرے ( پھل کاٹنے اور غریبوں کو اُن کے حصہ سے محروم کرنے کے ) منصوبے پر قادِر بنتے ہوئے چل پڑے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :15 اصل میں الفاظ ہیں علی حرد ۔ عربی زبان میں روکنے اور نہ دینے کے لیے بھی بولا جاتا ہے ۔ قصد اور طے شدہ فیصلے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ اور سرعت کے معنی میں بھی مستعمل ہے ۔ اسی لیے ہم نے ترجمے میں تینوں معنوں کی رعایت ملحوظ رکھی ہے ۔