Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ‏ ﴿28﴾
ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟
قال اوسطهم الم اقل لكم لو لا تسبحون
The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [ Allah ]?' "
Inn sab main jo behtar tha uss nay kaha kay mein tumsay na kehta tha kay tum Allah ki pakeezgi q iyon nahi biyan kertay?
ان میں جو شخص سب سے اچھا تھا ، وہ کہنے لگا : کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسیح کیوں نہیں کرتے ؟ ( ١١ )
ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے ( ف۳۰ )
” ان میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اس نے کہا ” میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے17؟ ”
ان کے ایک عدل پسند زِیرک شخص نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم ( اللہ کا ) ذِکر و تسبیح کیوں نہیں کرتے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :17 اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ کل ہم اپنے باغ کے پھل ضرور توڑیں گے اس وقت اس شخص نے ان کو تنبیہ کی تھی کہ تم خدا کو بھول گئے ۔ ان شاء اللہ کیوں نہیں کہتے؟ مگر انہوں نے اس کی پروا نہ کی ۔ پھر جب وہ مسکینوں کو کچھ نہ دینے کا فیصلہ کر رہے تھے اس وقت بھی اس نے انہیں نصیحت کی کہ اللہ کو یاد کرو اور اس بری نیت سے باز آ جاؤ ، مگر وہ اپنی بات پر جمے رہے ۔