Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿41﴾
کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہیے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں ۔
ام لهم شركاء فلياتوا بشركاىهم ان كانوا صدقين
Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.
Kiya inn kay koi shareek hain? To chahiye kay apnay apnay shareekor ko ley aayen agar yeh sachey hain.
کیا خدائی میں ان کے مانے ہوئے کچھ شریک ہیں ( جو یہ ضمانت لیتے ہوں؟ ) تو پھر لے آئیں اپنے ان شریکوں کو ، اگر وہ سچے ہیں ۔
یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں ( ف٤٤ ) تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں ( ف٤۵ )
یا پھر ان کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک ہیں﴿جنہوں نے اس کا ذمہ لیا ہو﴾؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں23 ۔
یا ان کے کچھ اور شریک ( بھی ) ہیں؟ تو انہیں چاہئے کہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :23 یعنی تم اپنے حق میں جو حکم لگا رہے ہو اس کے لیے سرے سے کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ یہ عقل کے بھی خلاف ہے ۔ خدا کی کسی کتاب میں بھی تم یہ لکھا ہوا نہیں دکھا سکتے ۔ تم میں سے کوئی یہ دعویٰ بھی نہیں کر سکتا کہ اس نے خدا سے ایسا کوئی عہد لے لیا ہے ۔ اور جن کو تم نے معبود بنا رکھا ہے ان میں سے بھی کسی سے تم یہ شہادت نہیں دلوا سکتے کہ خدا کے ہاں تمہیں جنت دلوا دینے کا وہ ذمہ لیتا ہے پھر یہ غلط فہمی آخر تمہیں کہاں سے لاحق ہو گئی؟