Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏ ﴿45﴾
اور میں انہیں ڈھیل دونگا ، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے ۔
و املي لهم ان كيدي متين
And I will give them time. Indeed, My plan is firm.
Aur mein unhen dheel doonga be-shak meri tadbeer bari mazboot hai.
اور میں انہیں ڈھیل دے رہا ہوں ۔ یقین رکھو میری تدبیر بڑی مضبوط ہے ۔
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا ، بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے ( ف۵۵ )
میں ان کی رسی دراز کر رہا ہوں ، میری چال28 بڑی زبردست ہے ۔
اور میں اُنہیں مہلت دے رہا ہوں ، بے شک میری تدبیر بہت مضبوط ہے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :28 اصل میں لفظ کید استعمال ہوا ہے جس کے معنی کسی کے خلاف خفیہ تدبیر کرنے کے ہیں ۔ یہ چیز صرف اس صورت میں ایک برائی ہوتی ہے جب یہ ناحق کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے ہو ۔ ورنہ بجائے خود اس میں کوئی برائی نہیں ہے ، خصوصا جب کسی ایسے شخص کے خلاف یہ طریقہ اختیار کیا جائے جس نے اپنے آپ کو اس کا مستحق بنا لیا ہو ۔