Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏ ﴿47﴾
یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وہ لکھتے ہوں ۔
ام عندهم الغيب فهم يكتبون
Or have they [knowledge of] the unseen, so they write [it] down?
Ya kiya inn kay pass ilm-e-ghaib hai jissay who likhtay hon.
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے وہ لکھ رہے ہوں؟
یا ان کے پاس غیب ہے ( ف۵۸ ) کہ وہ لکھ رہے ہیں ( ف۵۹ )
کیا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں30؟
کیا ان کے پاس علمِ غیب ہے کہ وہ ( اس کی بنیاد پر اپنے فیصلے ) لکھتے ہیں
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :30 یہ دوسرا سوال بھی بظاہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے مگر دراصل آپ کے مخالفین اس کے مخاطب ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ کیا تم لوگوں نے پردہ غیب کے پیچھے جھانک کر دیکھ لیا ہے کہ یہ رسول فی الواقع خدا کا بھیجا ہوا رسول نہیں ہے اور جو حقیقتیں یہ تم سے بیان کر رہا ہے وہ بھی غلط ہیں ، اس لیے تم اس کو جھٹلانے میں اتنی شدت برت رہے ہو؟ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفسیر سورۃ طور ، حاشیہ 32 ) ۔