Surah

Information

Surah # 68 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 2 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 17-33 and 48-50, from Madina
وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ‏ ﴿51﴾
اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے ۔
و ان يكاد الذين كفروا ليزلقونك بابصارهم لما سمعوا الذكر و يقولون انه لمجنون
And indeed, those who disbelieve would almost make you slip with their eyes when they hear the message, and they say, "Indeed, he is mad."
Aur qareeb hai kay kafir apni tez nigahon say aap ko phusla den jab kabhi quran suntay hain aur keh detay hain yeh to zaroor deewana hai.
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے جب وہ نصیحت کی یہ بات سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ اپنی ( تیز تیز ) آنکھوں سے تمہیں ڈگمگا دیں گے ، اور وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص تو دیوانہ ہے ۔
اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں ( ف٦۵ ) اور کہتے ہیں ( ف٦٦ ) یہ ضرور عقل سے دور ہیں ،
جب یہ کافر لوگ کلام نصیحت ﴿قرآن﴾ سنتے ہیں تو تمہیں ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ گویا تمہارے قدم اکھاڑ دیں35 گے ، اور کہتے ہیں کہ یہ ضرور دیوانہ ہے ،
اور بے شک کافر لوگ جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ آپ کو اپنی ( حاسدانہ بد ) نظروں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :35 یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم اردو میں کہتے ہیں کہ فلاں شخص نے اسے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے اس کو کھا جائے گا ۔ کفار مکہ کے اس جذبہ غیظ و غضب کی کیفیت سورۃ بنی اسرائیل ، آیات 73 تا 77 میں بھی بیان ہوئی ہے ۔