Surah

Information

Surah # 69 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 78 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ‏ ﴿5﴾
۔ ( جس کے نتیجے میں ) ثمود تو بیحد خوفناک ( اور اونچی ) آواز سے ہلاک کر دیئے گئے ۔
فاما ثمود فاهلكوا بالطاغية
So as for Thamud, they were destroyed by the overpowering [blast].
( jis kay nateejay mein ) samood to behad khufnak ( aur onchi ) awaz say halak ker diey gay
نتیجہ یہ کہ جو ثمود کے لوگ تھے ، وہ ( چنگھاڑ کی ) ایسی آفت سے ہلاک کیے گئے جو حد سے زیادہ ( خوفناک ) تھی ۔ ( ٢ )
تو ثمود تو ہلاک کیے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے ( ف۵ )
تو ثمود ایک سخت حادثہ5 سے ہلاک کیے گئے ۔
پس قومِ ثمود کے لوگ! تو وہ حد سے زیادہ کڑک دار چنگھاڑ والی آواز سے ہلاک کر دئیے گئے
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :5 سورہ اعراف ، آیت 78 میں اس کو الرجفہ ( زبردست زلزلہ ) کہا گیا ہے ۔ سورہ ہود ، آیت 67 میں اس کے لیے الصیحہ ( زور کے دھماکے ) کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔ سورہ حمٰ السجدہ ، آیت 17 میں فرمایا گیا ہے کہ ان کو صاعقۃ العذاب ( عذاب کے کڑکے ) نے آ لیا ۔ اور یہاں اسی عذاب کو الطاغیہ ( حد سے زیادہ سخت حادثہ ) سے تعبیر فرمایا گیا ہے ۔ یہ ایک ہی واقعہ کی مختلف کیفیات کا بیان ہے ۔