Surah

Information

Surah # 69 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 78 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ‌ۚ‏ ﴿9﴾
فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی انہوں نے بھی خطائیں کیں ۔
و جاء فرعون و من قبله و المؤتفكت بالخاطة
And there came Pharaoh and those before him and the overturned cities with sin.
Firoon aur iss say pehlay kay log aur jin ki bastiyan ulat di gaein unhon ney bhi khataein kiein
اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور ( لوط ( علیہ السلام ) کی ) الٹی ہوئی بستیوں نے بھی اسی جرم کا ارتکاب کیا تھا ۔
اور فرعون اور اس سے اگلے ( ف۱۰ ) اور الٹنے والی بستیاں ( ف۱۱ ) خطا لائے ( ف۱۲ )
اور اسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہوجانے والی بستیوں6 نے کیا ۔
اور فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے اور ( قومِ لوط کی ) اُلٹی ہوئی بستیوں ( کے باشندوں ) نے بڑی خطائیں کی تھیں
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :6 مراد ہیں قوم لوط کی بستیاں جن کے متعلق سورہ ہود ( آیت 82 ) اور سورہ حجر ( آیت 74 ) میں فرمایا گیا ہے کہ ہم نے ان کو تلپٹ کر کے رکھ دیا ۔