Surah

Information

Surah # 69 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 78 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ‌ۚ‏ ﴿29﴾
میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا ۔
هلك عني سلطنيه
Gone from me is my authority."
Mera ghalba bhi mujhsy jata raha
میرا سارا زور مجھ سے جاتا رہا ۔
میرا سب زور جاتا رہا ( ف۳۲ )
میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا19 ۔
مجھ سے میری قوت و سلطنت ( بھی ) جاتی رہی
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :19 اصل الفاظ ہیں ھلک عنی سلطٰنیہ سلطان کا لفظ دلیل و حجت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اور اقتدار کے لیے بھی ۔ اگر اسے دلیل و حجت کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ جو دلیل بازیاں میں کیا کرتا تھا وہ یہاں نہیں چل سکتیں ، میرے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کے لیے اب کوئی حجت نہیں رہی ۔ اور اقتدار کے معنی میں لیا جائے تو مراد یہ ہو گی کہ دنیا میں جس طاقت کے بل بوتے پر میں اکڑتا تھا وہ یہاں ختم ہو چکی ہے ۔ اب یہاں کوئی میرا لشکر نہیں ، کوئی میرا حکم ماننے والا نہیں ، میں ایک بے بس اور لاچار بندے کی حیثیت سے کھڑا ہوں جو اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں کر سکتا ۔