Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ‏ ﴿32﴾
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں ۔
و الذين هم لامنتهم و عهدهم رعون
And those who are to their trusts and promises attentive
Aur jo apni amanton ka aur apney qol o qarar ka pass rakhtay hein
اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا پاس رکھنے والے ہیں ۔
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں ( ف۲۸ )
جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں21 ،
اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی نگہداشت کرتے ہیں
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :21 امانتوں سے مراد وہ امانتیں بھی ہیں جو اللہ تعالی نے بندوں کے سپرد کی ہیں اور وہ امانتیں بھی جو انسان کسی دوسرے انسان پر اعتماد کر کے اس کے حوالے کرتا ہے ۔ اسی طرح عہد سے مراد وہ عہد بھی ہیں جو بندہ اپنے خدا سے کرتا ہے ، اور عہد بھی جو بندے ایک دوسرے سے کرتے ہیں ۔ ان دونوں قسم کی امانتوں اور دونوں قسم کے عہد و پیمان کا پاس و لحاظ ایک مومن کی سیرت کے لازمی خصائص میں سے ہے ۔ حدیث میں حضرت انس کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے جو تقریر بھی فرماتے اس میں یہ بات ضرور ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ الا ، لا ایمان لمن لا امانۃ لہ ولا دین لمن لا عھد لہ ۔ خبر دار رہو ، جس میں امانت نہیں اس کا کوئی ایمان نہیں ، اور جو عہد کا پابند نہیں اس کا کوئی دین نہیں ۔ ( بہقی فی شعب الایمان ) ۔